بنگلہ دیش کے وزیراعظم کا خصوصی تحریریں پیغام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو موصول

بنگلہ دیش کے وزیراعظم کا خصوصی تحریریں پیغام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو موصول
جدہ: بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے نام تحریری پیغام بھیجا ہے جس میں سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے 23ویں غیر معمولی اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر سے ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی وزیراعظم کا پیغام وصول کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی بھی اس موقع پر موجود تھے۔