بحیرہ روم میں مسافر بردار جہاز ڈوبنے کا المناک حادثہ، وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے اظہار تعزیت

بحیرہ روم میں مسافر بردار جہاز ڈوبنے کا المناک حادثہ، وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے اظہار تعزیت
اسلام آباد، 30 اگست: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحیرہ روم میں مسافر بردار جہاز ڈوبنے کے المناک حادثے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عزیز بھائی صدر رجب طیب اردوان، ترک حکومت اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان لاپتہ افراد کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے دعاگو ہے اور جاری امدادی کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کے عوام اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔