مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

عراقی وزیراعظم کا روضہ سیدہ زینبؑ اور کے لیے 50 لاکھ ڈالر کا ذاتی عطیہ

عراقی وزیراعظم کا روضہ سیدہ زینبؑ اور کے لیے 50 لاکھ ڈالر کا ذاتی عطیہ

عراقی وزیراعظم کا روضہ سیدہ زینبؑ اور کے لیے 50 لاکھ ڈالر کا ذاتی عطیہ

دمشق: عراق کے وزیراعظم علی فالح الزیدی نے شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع روضہ حضرت سیدہ زینبؑ کے لیے 50 لاکھ امریکی ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عراقی سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم علی الزیدی نے مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے عطیہ کرنے کا اعلان کیا، جس میں 50 لاکھ ڈالر روضہ حضرت سیدہ زینبؑ کی ضروریات اور دیکھ بھال کے لیے جبکہ مزید 50 لاکھ ڈالر تاریخی جامع اموی مسجد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ اعلان وزیراعظم کے دورۂ دمشق کے دوران سامنے آیا، جو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا شام کا پہلا دورہ ہے۔

روضہ حضرت سیدہ زینبؑ دمشق کے قریب واقع ایک اہم مذہبی و تاریخی مقام ہے، جہاں ہر سال دنیا بھر سے زائرین حاضری دیتے ہیں، جبکہ جامع اموی مسجد اسلامی تاریخ اور فن تعمیر کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔

عراقی وزیراعظم کے اس اعلان کو دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں