مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

کرپٹو کرنسی بائنانس پر تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ، 6

کرپٹو کرنسی بائنانس پر تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ، 6

کرپٹو کرنسی بائنانس پر تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ، 6.3 ارب ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے چوری

دنیا کی معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس (Binance) کو تاریخ کے بڑے سائبر حملوں میں سے ایک کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 6 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے غیر قانونی طور پر منتقل کیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بلاک چین انٹیلی جنس ادارے ٹی آر ایم لیبز (TRM Labs) نے اس واقعے کو کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری قرار دیا ہے۔ حملہ آوروں نے بائنانس کے مختلف ڈیجیٹل والٹس سے 10 بلاک چین نیٹ ورکس پر رقوم منتقل کیں، جبکہ بیشتر ٹرانزیکشنز انتہائی مختصر وقت میں مکمل کی گئیں۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آوروں نے بائنانس کے ایک ڈیواپس انجینئر کے لیپ ٹاپ تک غیر مجاز رسائی حاصل کی، جس کے بعد کمپنی کے داخلی سسٹم میں داخل ہو کر ڈیجیٹل اثاثوں کی منتقلی کا راستہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق بلاک چین سکیورٹی اداروں اور متعلقہ کمپنیوں کی مشترکہ کوششوں سے تقریباً 3 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، جبکہ باقی رقم کی تلاش اور بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

بائنانس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کے فنڈز کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں اور سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کی تلافی کمپنی اپنے مالی وسائل اور SAFU فنڈ کے ذریعے کرے گی۔

ٹی آر ایم لیبز نے حملے کے پیچھے شمالی کوریا سے منسلک ہیکنگ گروپ ٹریڈر ٹریٹر (TraderTraitor) کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ تاہم حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر نقصان کے تخمینے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی سائبر چوری ہوگی، جس سے عالمی ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں سکیورٹی اور سرمایہ کاروں کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات جنم لے سکتے ہیں۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں