مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

اقرار الحسن کی ضمانت منظور، عدالت کا 2 لاکھ روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم

اقرار الحسن کی ضمانت منظور، عدالت کا 2 لاکھ روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم

اقرار الحسن کی ضمانت منظور، عدالت کا 2 لاکھ روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم

*کراچی (3D Media)* کراچی کی عدالت نے اینکر پرسن اور عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی گلریز میمن نے اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی۔

اقرار الحسن کو سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے گرفتار کیا تھا۔

سماعت کے دوران تحقیقاتی ادارے نے عدالت کو بتایا کہ اقرار الحسن سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں، تاہم ان کے ڈیجیٹل آلات کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 22 اکتوبر کو عدالت نے اقرار الحسن کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی، تاہم اب عدالت نے نئی سماعت کے دوران ان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں