مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

لاہور میں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز سے جاسوس ڈرون ٹکرا کر گر گیا، سیکیورٹی خدشات پیدا

لاہور میں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز سے جاسوس ڈرون ٹکرا کر گر گیا، سیکیورٹی خدشات پیدا

لاہور میں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز سے جاسوس ڈرون ٹکرا کر گر گیا، سیکیورٹی خدشات پیدا

لاہور (3D میڈیا) لاہور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ہیڈکوارٹرز کی عمارت سے ایک جدید سرویلنس ڈرون ٹکرا کر گرنے کے واقعے کے بعد سیکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کی درمیانی شب تقریباً ساڑھے 12 بجے پیش آیا، جب ایک ڈرون سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی بیرونی دیوار سے ٹکرا کر نیچے گر گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈرون کے ذریعے مبینہ طور پر عمارت کے اندرونی حصوں کی نگرانی اور ریکی کی جا رہی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے ڈرون کا معائنہ کرنے کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے صورتحال کا جائزہ لیا، تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ڈرون کہاں سے آیا، اسے کون آپریٹ کر رہا تھا اور اس کا مقصد کیا تھا۔

واقعے سے متعلق مزید تحقیقات اور ڈرون کی ملکیت و آپریٹر کے تعین کے بارے میں تفصیلات سامنے آنے کے بعد صورتحال واضح ہو گی۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں