مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

امریکہ کا ایران پر بمباری، چین ریلوے لائن اور اہم پل تباہ؛ تہران مشہد ٹرین سروس معطل

امریکہ کا ایران پر بمباری، چین ریلوے لائن اور اہم پل تباہ؛ تہران مشہد ٹرین سروس معطل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ امریکہ نے تازہ ترین حملوں میں ایران کے شمال مشرقی صوبے گلستان پر شدید بمباری کر کے چین ایران ریلوے لائن اور اس کے ایک اہم اسٹریٹجک پل کو تباہ کر دیا ہے، جس کے بعد ایران کا وسطی ایشیا اور چین سے زمینی رابطہ عارضی طور پر منقطع ہو گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، گزشتہ رات صوبہ گلستان میں واقع “عق تاقہ خان” ریلوے پل کو امریکی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک اور پل کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث تہران سے مشہد کے درمیان چلنے والی اہم ترین مسافر اور کارگو ٹرین سروس فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

چین، روس اور ایران کا تزویراتی کوریڈور متاثر

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریلوے راستہ چین-ترکمنستان-ایران کوریڈور کا ایک انتہائی حساس اور کلیدی حصہ ہے، جو قازقستان اور ترکمنستان کے راستے چین کو براہِ راست ایران سے جوڑتا ہے۔ یوکرین جنگ کے بعد سے روس بھی اس روٹ کو ایران اور خطے کے دیگر ممالک میں کارگو کی ترسیل کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ مبصرین کے مطابق، اس حملے کا مقصد ایران کی چین اور روس کے ساتھ زمینی تجارتی سپلائی لائن کو کاٹنا ہے۔

جانی نقصان اور امریکی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے مقامی یونٹ ‘نینوہ کارپس’ نے میڈیا کو بتایا کہ خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم انفراسٹرکچر تباہ ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے اور مسافروں کو متبادل کے طور پر سڑک کے راستے منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایران کی وزارتِ ریلوے نے پل کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب، امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایرانی انفراسٹرکچر پر اپنے فضائی اور میزائل حملوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔ مڈل ایسٹ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اس تازہ کارروائی کو ایک انتہائی سنگین اقتصادی اور تزویراتی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں