مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد کیلئے اہم پیش رفت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے حوالہ سے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد اور خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری بیان میں شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ تاریخی مکہ معاہدے سے مسلم امہ کے لیے امن، اتحاد اور باہمی تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ آنے والی نسلوں کے لیے اتحاد، اعتماد اور مشترکہ امن کی نئی امید بنے گا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر بیان بھی اسی تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
مکہ معاہدہ اور مسلم امہ کا مستقبل
وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے مکہ معاہدے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف، ولی عہد محمد بن سلمان اور صدر رجب طیب اردوان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بصیرت افروز قیادت قوموں کو قریب لاتی اور امن کی نئی راہیں کھولتی ہے۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں پر پوری قوم کی جانب سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عسکری و سیاسی قیادت کی کاوشوں سے پاکستان کو عالمی سطح پر امن کے علمبردار کا نیا وقار حاصل ہوا ہے۔ یہ پیش رفت پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ اور علاقائی امن کے لیے اہم پیش رفت ہے، بزنس کمیونٹی کے مطابق خطے میں معاشی استحکام کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوگی۔
امن اور باہمی تحفظ کا عزم
انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ کے تحت کسی ایک رکن ملک پر حملہ تمام رکن ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ مکہ معاہدہ سے مسلم امہ میں اتحاد، عزم اور امید کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔ شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس پہنچ گئے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس معاہدے کے ثمرات جلد ہی عملی طور پر نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔