مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

ایران میں افراط زر بہت زیادہ ہو گیا، حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں، ٹرمپ

ایران میں افراط زر بہت زیادہ ہو گیا، حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں، ٹرمپ

ایران میں افراط زر بہت زیادہ ہو گیا، حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اس وقت شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے، جہاں افراط زر بہت زیادہ ہوچکا ہے اور حکومت کے پاس اپنے فوجیوں کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی رقم نہیں ہے۔

سی این این کے مطابق ٹرمپ نے ٹیلی فونک انٹرویو میں کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ محدود پیمانے پر خاموش مذاکرات آگے بڑھا رہا ہے، تاہم واشنگٹن فی الحال ایران کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے اور امریکا ایرانی معیشت پر عائد اقتصادی دباؤ کے اثرات کا جائزہ لے رہا ہے۔ ان کے بقول ایران کے پاس اپنے فوجیوں کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی مطلوبہ رقم موجود نہیں۔

امریکی صدر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر ایران کی جانب سے نئی شرائط پیش کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کا اہم راستہ ہے اور اس کی صورتحال عالمی تیل کی منڈیوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ ایران اور امریکا کے درمیان اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سے متعلق دونوں جانب سے متضاد بیانات کے باعث سفارتی رابطوں کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں صورتحال پر عالمی سطح پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں