مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری

تصویر

ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری

، کے پی ایم جی کی قیادت میں کنسورشیم مالیاتی مشیر مقرر

اسلام آباد: ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ (HBFCL) کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پرائیویٹائزیشن کمیشن اور کے پی ایم جی (KPMG) کی قیادت میں قائم کنسورشیم کے درمیان فنانشل ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ (FASA) پر باضابطہ دستخط ہوگئے۔

ترجمان پرائیویٹائزیشن کمیشن عمران غزنوی کے مطابق کے پی ایم جی کی زیرقیادت کنسورشیم میں برج فیکٹر، حیدر موٹا اینڈ کمپنی، ایچ آر ایس جی اور ایشیاٹک پی آر شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق مالیاتی مشیر ایچ بی ایف سی ایل کی ڈیو ڈیلیجنس، ویلیوایشن اور نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی تیاری کی ذمہ داری انجام دے گا، جبکہ مارکیٹنگ سمیت نجکاری کے تمام مراحل میں پرائیویٹائزیشن کمیشن کو معاونت فراہم کرے گا۔

عمران غزنوی نے بتایا کہ ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری کی یہ دوسری کوشش ہے۔ اس سے قبل نجکاری کے عمل میں واحد بولی دہندہ کی پیشکش ریفرنس پرائس سے کم ہونے کے باعث اسے منسوخ کردیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری کا مقصد ملک کے ہاؤسنگ فنانس شعبے کو مزید فعال اور متحرک بنانا ہے۔ نجی شعبے کی شمولیت سے کم اور متوسط آمدن والے طبقوں کے لیے گھریلو تعمیر اور خریداری کے لیے مالی معاونت تک رسائی بہتر ہونے کی توقع ہے۔

عمران غزنوی نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کمیشن تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے نجکاری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنائے گا۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں