مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

ترکیہ کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا انعقاد

ترکیہ کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا انعقاد (تصویر 1)

ترکیہ کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی، 31 اگست: جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ترکیہ کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا انعقاد (تصویر 2)

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور قریبی دوطرفہ روابط کو اجاگر کیا گیا، جو مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور ایک دوسرے کے لیے غیر متزلزل حمایت کی تاریخ پر مبنی ہیں۔

تقریب کے شرکا نے ترک مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دفاعی اور تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترکیہ کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا انعقاد (تصویر 3)

تقریب میں پاک فوج کے افسران، جمہوریہ ترکیہ کے سفارتخانے کے حکام اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب کا اختتام ترکیہ کے عوام اور ترک مسلح افواج کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کے اظہار کے ساتھ ہوا۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں