مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

سیاسی مخالفت اپنی جگہ، عمران خان بیمار ہیں تو طبی سہولت ملنی چاہیے، شرجیل میمن

سیاسی مخالفت اپنی جگہ، عمران خان بیمار ہیں تو طبی سہولت ملنی چاہیے، شرجیل میمن

سیاسی مخالفت اپنی جگہ، عمران خان بیمار ہیں تو طبی سہولت ملنی چاہیے، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان علیل ہیں تو انہیں طبی سہولت ملنی چاہیے، سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن ہم کسی کے بارے میں برا نہیں سوچتے اور عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، قانون سے بالاتر ہو کر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن کسی بیمار شخص کو علاج کی سہولت ملنی چاہیے۔ عمران خان کی صحت کے حوالے سے ہم ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر شرجیل میمن نے کہا کہ نئے صوبے بنانے کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے اور اس حوالے سے فیصلہ پارلیمنٹ اور عوام نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا نئے صوبوں کے معاملے پر مؤقف واضح ہے، سندھ کے عوام کو نئے صوبوں کے حوالے سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔

شرجیل میمن نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں ہو رہے تو مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی کو وزارتوں سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں