مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

عمران خان سے متعلق فیصلہ بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا، فضل الرحمان

عمران خان سے متعلق فیصلہ بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا، فضل الرحمان

عمران خان سے متعلق فیصلہ بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا، فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے، یہ فیصلہ بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج جاری رکھتی ہے یا ختم کرتی ہے، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ سماعت تک شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے عمران خان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور انہیں سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ عمران خان کی منتقلی کے دوران اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں