مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر ملیریا کے 6 کیسز سامنے آگئے، ایک ملازم جاں بحق، 5 زیر علاج

فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر ملیریا کے 6 کیسز سامنے آگئے، ایک ملازم جاں بحق، 5 زیر علاج

فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر ملیریا کے 6 کیسز سامنے آگئے، ایک ملازم جاں بحق، 5 زیر علاج

برلن: جرمنی کے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر ملیریا کے نایاب پھیلاؤ کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق جبکہ مزید پانچ ملازمین متاثر ہو کر زیر علاج ہیں۔ ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی فراپورٹ نے ایک ملازم کی ہلاکت اور پانچ دیگر کے ملیریا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

یورو نیوز کے مطابق جرمن صحت حکام کو شبہ ہے کہ ملیریا سے متاثرہ مچھر ممکنہ طور پر جولائی میں کسی ملیریا زدہ خطے سے آنے والی پرواز کے ذریعے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پہنچا، جس کے کاٹنے سے ملازمین متاثر ہوئے۔ فراپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر مچھروں کو پکڑنے کے لیے خصوصی جال نصب کیے گئے ہیں اور پکڑے گئے مچھروں کا لیبارٹری میں تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی نسل اور ممکنہ ماخذ کا تعین کیا جا سکے۔

جرمنی کے رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس نوعیت کے کیسز انتہائی نایاب ہیں۔ متاثرہ افراد کے حالیہ بیرون ملک سفر کا ریکارڈ نہ ہونے کے باعث حکام اسے ’’ایئرپورٹ ملیریا‘‘ کا ممکنہ واقعہ قرار دے رہے ہیں۔ اس صورت میں ملیریا سے متاثرہ مچھر ہوائی جہاز کے ذریعے ایسے علاقے میں پہنچتا ہے جہاں یہ بیماری عام نہیں ہوتی۔

فراپورٹ نے ایئرپورٹ کے تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہیں ملیریا جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں اور انہیں آگاہ کریں کہ وہ فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر کام کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق صورتحال کی نگرانی اور انفیکشن کے ممکنہ ذریعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں