مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری سے فائدہ اٹھائے، میاں کاشف اشفاق

پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری سے فائدہ اٹھائے، میاں کاشف اشفاق

پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری سے فائدہ اٹھائے، میاں کاشف اشفاق

لاہور (3D میڈیا) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور تمغۂ امتیاز میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان ایک باصلاحیت اور پراعتماد ملک کے طور پر عالمی سطح پر اپنی شناخت مستحکم کر رہا ہے اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں حالیہ بہتری سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، تاہم اس کے ساتھ چین سمیت دیگر اہم ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی مضبوط اور متوازن رکھنا چاہیے۔

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان کو امریکا کے ساتھ تجارت میں اپنا موجودہ حصہ برقرار رکھنے اور اسے مزید بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ امریکی مارکیٹ پاکستان کے نوجوان اور جدید ٹیکنالوجی سے واقف کاروباری افراد، آئی ٹی برآمدات، اسٹارٹ اپس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے شیل آئل اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینی چاہیے، خصوصاً لیتھیم، نایاب زمینی عناصر اور تانبے کی تلاش اور پیداوار میں سرمایہ کاری کے امکانات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان معدنیات کی سیمی کنڈکٹرز، دفاعی ٹیکنالوجی اور روبوٹکس سمیت اہم صنعتی شعبوں میں بنیادی اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفاع، سلامتی اور انسداد دہشت گردی بھی پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعاون کے اہم شعبے ہیں، جن میں مزید پیش رفت کے امکانات موجود ہیں۔

میاں کاشف اشفاق نے زور دیا کہ ان معاشی اور تجارتی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کو پالیسی اور ضابطہ جاتی رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی، کاروباری لاگت میں کمی لانا ہوگی، سکیورٹی خدشات پر قابو پانا ہوگا اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ متوازن خارجہ تعلقات، بہتر کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسیوں کے ذریعے پاکستان عالمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اپنا کردار مزید بڑھا سکتا ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں