پاکستان بشکیک میں ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس کے بعد تنظیم کی صدارت سنبھالے گا، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان بشکیک میں ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس کے بعد تنظیم کی صدارت سنبھالے گا، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):پاکستان 31 اگست سے یکم ستمبر تک بشکیک کرغزستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک سال کی مدت کے لیے ایس سی او کی صدارت سنبھالے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف بشکیک کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایس سی او کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ کرغزستان کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی ایس سی او صدارت کی اہم ترین خصوصیت 2027 میں اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والا ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کا اجلاس ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کے دورۂ کرغزستان کی حتمی تاریخوں اور پروگرام سمیت مزید تفصیلات آنے والے دنوں میں جاری کی جائیں گی