پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا ایکشن، سرفراز احمد ہیڈ کوچ کے عہدے سے فارغ، 7 کھلاڑی وطن واپس طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا ایکشن، سرفراز احمد ہیڈ کوچ کے عہدے سے فارغ، 7 کھلاڑی وطن واپس طلب
لندن: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مسلسل دو بھاری شکستوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ 7 کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کرکے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گارڈین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں اننگز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 194 رنز سے کامیابی حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کی جگہ وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، جو انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے ساتھ شامل ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق لارڈز ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد 7 کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، علی عثمان، عامر جمال، محمد اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز سے شکست دی تھی، جبکہ لارڈز میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستانی ٹیم دونوں اننگز میں خاطر خواہ مزاحمت نہ کرسکی۔ لارڈز کی شکست کے بعد انگلینڈ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان نئی کوچنگ ٹیم اور کئی نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
مسلسل شکستوں کے بعد سرفراز احمد کی برطرفی اور سات کھلاڑیوں کی واپسی کو پاکستان کرکٹ میں حالیہ عرصے کی سب سے بڑی ہنگامی تبدیلیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔