مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز روانہ، 15 اگست کو انگلینڈ سے پہلا مقابلہ

پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز روانہ، 15 اگست کو انگلینڈ سے پہلا مقابلہ

پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز روانہ، 15 اگست کو انگلینڈ سے پہلا مقابلہ

لاہور: چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اتوار کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیدرلینڈز روانہ ہوگئی، جہاں گرین شرٹس اپنے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی کے لیے میدان میں اتریں گے۔

نیدرلینڈز اور بیلجیئم کی مشترکہ میزبانی میں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو گروپ ڈی میں بھارت، انگلینڈ اور ویلز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم 2018 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ گرین شرٹس 2023 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے تھے۔ پاکستان نے رواں سال منعقدہ کوالیفائرز میں رنر اپ رہ کر ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔

پاکستان ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 15 اگست کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔

پاکستان کے سابق اولمپئن اور چیف سلیکٹر سمیع اللہ نے ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے محتاط امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ایف آئی ایچ پرو لیگ میں قومی ٹیم ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی، اس لیے وہ ٹیم سے زیادہ توقعات نہیں رکھتے۔

سمیع اللہ کے مطابق انگلینڈ اور بھارت مضبوط ٹیمیں ہیں جبکہ ویلز بھی آسان حریف نہیں۔ پاکستان نے پرو لیگ میں انگلینڈ اور بھارت کے خلاف دو، دو میچ کھیلے اور چاروں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم دو میچز میں شکست کا مارجن کم رہا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ایک میچ جیتنے اور ایک میں ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگیا تو اگلے مرحلے میں رسائی کی امید پیدا ہوسکتی ہے۔

سمیع اللہ نے قومی ٹیم کے دفاع اور گول کیپنگ میں بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حالیہ مقابلوں میں بہت زیادہ گولز کھائے ہیں۔ ان کے مطابق ڈچ کوچ نے دفاعی حکمت عملی، پنالٹی کارنرز اور گول کیپنگ پر خصوصی توجہ دی ہے۔

پاکستان اسکواڈ میں وقار، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، معین شکیل، عبد الوحید اشرف رانا، عبدالحانان شاہد، ذکریا حیات، ارشد لیاقت، عدیل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، محمد حمدالدین انجم، رحمان عبد، افراز، عمر مصطفیٰ، ابوبکر محمود، علی رضا، عبد المنان اور محمد عماد شامل ہیں۔

گول کیپرز میں وقار اور علی رضا شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں نیدرلینڈز کے باب جوہان ویلڈہوف ہیڈ کوچ، برطانیہ کے کرسٹوفر جان بوون اور عدنان ذاکر اسسٹنٹ کوچز، محمد اویس قرنی ٹیم منیجر جبکہ اشرف سلطان ویڈیو ٹیکنیشن کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں