مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پمز میں بڑے پیمانے پر انتظامی و طبی افسران کو اضافی چارجز تفویض، نوٹیفکیشن جاری

پمز میں بڑے پیمانے پر انتظامی و طبی افسران کو اضافی چارجز تفویض، نوٹیفکیشن جاری

پمز میں بڑے پیمانے پر انتظامی و طبی افسران کو اضافی چارجز تفویض، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں انتظامی اور طبی امور سے متعلق متعدد اہم عہدوں پر افسران کو اضافی چارجز تفویض کر دیے گئے ہیں، جبکہ ڈاکٹر محمد سلمان کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد سلمان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر پمز کے سپرد کرتے ہوئے انہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز (BS-21) تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی تین سال کے لیے ہوگی۔ ڈاکٹر محمد سلمان چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) کی ذمہ داریاں بھی انجام دیتے رہیں گے اور مناسب انتظامات تک سی ای او این آئی ایچ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

حسن اشرف (BS-17)، جو اسسٹنٹ رجسٹرار (UG)، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی (BS-17) کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ یہ ذمہ داری تین ماہ یا باقاعدہ افسر کی تعیناتی تک جاری رہے گی۔

ڈاکٹر امینہ، میڈیکل آفیسر پیڈیاٹرکس پمز، کو سینئر رجسٹرار شعبہ آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی (Obs/Gynae)، مادر و بچہ مرکز (MCH) کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے، جو تین ماہ یا باقاعدہ عہدے دار کی دستیابی تک برقرار رہے گا۔

ڈاکٹر رحمانہ وارث، اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرکس پمز، کو ایسوسی ایٹ پروفیسر پیڈیاٹرکس، چلڈرن ہسپتال کا اضافی چارج تین ماہ کے لیے سونپ دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈاکٹر شمائلہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر Obs/Gynae، MCH، کو پروفیسر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ Obs/Gynae، MCH (BS-20) کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یہ ذمہ داری تین ماہ یا اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔

ڈاکٹر نزہت یاسمین، پروفیسر پیڈیاٹرکس (BS-20)، کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر، چلڈرن ہسپتال (BS-20) کا اضافی چارج تین ماہ کے لیے تفویض کیا گیا ہے، جو باقاعدہ عہدہ دار کی تعیناتی تک بھی جاری رہ سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر الطاف حسین، پروفیسر ENT (BS-20)، کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نان میڈیکل (BS-20) کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔ یہ ذمہ داری تین ماہ یا باقاعدہ افسر کی تعیناتی تک برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تمام اضافی ذمہ داریاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں