مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

گُلپور ہائیڈرو پاور منصوبہ، نیپرا نے 30 سالہ ٹیرف 9

گُلپور ہائیڈرو پاور منصوبہ، نیپرا نے 30 سالہ ٹیرف 9

گُلپور ہائیڈرو پاور منصوبہ، نیپرا نے 30 سالہ ٹیرف 9.3843 سینٹ (14.85 روپے) فی یونٹ منظور کرلیا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آزاد جموں و کشمیر میں 102 میگاواٹ گُلپور ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے 30 سالہ لیولائزڈ ٹیرف 9.3843 امریکی سینٹ، جو تقریباً 14.85 روپے فی یونٹ بنتا ہے، منظور کرلیا ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق دریائے پونچھ پر ضلع مظفرآباد میں قائم گُلپور ہائیڈرو پاور منصوبہ میرا پاور لمیٹڈ نے تعمیر کیا ہے۔ منصوبے کی نیٹ کنٹریکٹڈ صلاحیت 100.98 میگاواٹ جبکہ سالانہ خالص بجلی پیدا کرنے کی متوقع مقدار 474.996 گیگاواٹ آور ہے۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق منصوبے کے لیے پہلے 12 سال کا ٹیرف 17.3751 روپے فی یونٹ جبکہ 13ویں سے 30ویں سال تک 8.2686 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ان شرحوں کی بنیاد پر 30 سالہ لیولائزڈ ٹیرف 14.8507 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔

منظور شدہ ٹیرف کمرشل آپریشن کی تاریخ سے 30 سال تک BOOT یعنی Build-Own-Operate-Transfer بنیاد پر لاگو ہوگا، جبکہ منصوبے کے قرضوں کی ادائیگی پہلے 12 سال کے دوران مکمل کی جائے گی۔

میرا پاور لمیٹڈ جنوبی کوریا کی Korea South-East Power Company (KOEN) کی ذیلی کمپنی ہے۔ منصوبے میں KOEN کا حصہ 76 فیصد، DL Holdings کا 18 فیصد اور Lotte Engineering & Construction کا 6 فیصد ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق نیپرا نے 2015 میں گُلپور منصوبے کے لیے 9.0241 امریکی سینٹ فی کلوواٹ آور کا لیولائزڈ ٹیرف منظور کیا تھا، تاہم بعد ازاں شرح مبادلہ میں تبدیلی، تعمیراتی تاخیر اور دیگر عوامل کے باعث ٹیرف میں نظرثانی کی درخواستیں سامنے آئیں۔

منصوبے کی تعمیر کے دوران فورس میجر کے واقعات کے باعث بھی تاخیر ہوئی، جس کے نتیجے میں تعمیراتی مدت میں توسیع اور اضافی اخراجات کے دعوے سامنے آئے۔

نیپرا کی رکن ٹیرف و فنانس امینہ احمد نے اپنے اضافی نوٹ میں بعض ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹس سے اختلاف کیا اور ماضی کے بعض ٹیرف فیصلوں میں اسی نوعیت کے اخراجات کے لیے زرمبادلہ کی تبدیلی کو ایڈجسٹ کیے جانے کی نشاندہی کی۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں