مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی وزیر آئی ٹی سے ملاقات، پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں پیش رفت کو سراہا

گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی وزیر آئی ٹی سے ملاقات، پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں پیش رفت کو سراہا

گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی وزیر آئی ٹی سے ملاقات، پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں پیش رفت کو سراہا

اسلام آباد، 10 ستمبر: گیٹس فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی، جس میں ٹیکنالوجی اور ترقی کے اہم شعبوں میں باہمی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی قیادت گلوبل پالیسی اینڈ ایڈووکیسی ڈویژن کی عبوری صدر ڈاکٹر کلپنا کوچر اور جینڈر ایکویٹی ڈویژن کی صدر ڈاکٹر انیتا زیدی نے کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے حکومت کے فلیگ شپ پروگرام ’’ڈیجیٹل نیشن پاکستان‘‘ کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام جامع ڈیجیٹل ترقی کے فروغ، عوامی خدمات کی فراہمی کو جدید بنانے اور مضبوط ڈیجیٹل معیشت کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل طور پر بااختیار پاکستان کے وژن کے حصول کے لیے عالمی اداروں اور بین الاقوامی شراکت داروں، خصوصاً گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون انتہائی اہم ہے۔

گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے حالیہ برسوں کے دوران پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کو سراہا اور بالخصوص وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے متعارف کرائی گئی اصلاحات اور اقدامات کی تعریف کی۔

ملاقات میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت، ڈیٹا سسٹمز، ہیلتھ ٹیکنالوجی، مالیاتی شمولیت، استعداد کار میں اضافے اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں