مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

اسلام آباد میں کشمیر چوک اور فیصل مسجد انڈر پاس تعمیر ہوں گے، کام آئندہ ماہ شروع، محسن نقوی

اسلام آباد میں کشمیر چوک اور فیصل مسجد انڈر پاس تعمیر ہوں گے، کام آئندہ ماہ شروع، محسن نقوی

اسلام آباد میں کشمیر چوک اور فیصل مسجد انڈر پاس تعمیر ہوں گے، کام آئندہ ماہ شروع، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے کشمیر چوک اور فیصل مسجد انڈر پاسز کی تعمیر آئندہ ماہ شروع کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں مختلف نئے منصوبوں، شہری سہولیات کی بہتری اور ادارے کی مالی خودمختاری سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں مکمل طور پر فعال ایمرجنسی 1122 سروس نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر مؤثر کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ادارہ قائم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے چار نئے ایمرجنسی سروس مراکز کے قیام کے لیے تمام قانونی تقاضے جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

اجلاس میں سی ڈی اے کی مستقل آمدن میں اضافے اور مالی استحکام کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ادارے کی مالی خودانحصاری کے لیے پائیدار ریونیو ماڈل تشکیل دیا جائے اور آمدنی بڑھانے کے عملی اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

انہوں نے ایکسپریس وے سروس روڈ منصوبے کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر بروقت اور معیاری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اجلاس کو اسلام آباد میں جاری مختلف میگا ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر بریفنگ بھی دی گئی، جبکہ شہری انفراسٹرکچر، ٹریفک کی روانی، عوامی سہولیات اور جدید شہری نظم و نسق کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں