مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، صدر شی جن پنگ کا خط پہنچایا

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، صدر شی جن پنگ کا خط پہنچایا (تصویر 1)

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، صدر شی جن پنگ کا خط پہنچایا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ کا ایک خط وزیراعظم کے حوالے کیا، جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ارسال کردہ مبارکبادی خط پر اظہار تشکر کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، صدر شی جن پنگ کا خط پہنچایا (تصویر 2)

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان “آل ویدر اسٹریٹیجک شراکت داری” کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ہر سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے عوامی سطح پر روابط بڑھانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں اور پارلیمانوں کے درمیان تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے باہمی تعاون، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں