مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

نشاط گروپ کا کنسورشیم فیسکو کی خریداری کے لیے میدان میں آگیا

نشاط گروپ کا کنسورشیم فیسکو کی خریداری کے لیے میدان میں آگیا

نشاط گروپ کا کنسورشیم فیسکو کی خریداری کے لیے میدان میں آگیا

اسلام آباد: پاکستان کے معروف کاروباری ادارے نشاط گروپ سے وابستہ کمپنیوں پر مشتمل ایک کنسورشیم نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی خریداری کے لیے باضابطہ طور پر نجکاری کے عمل میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ (NCPL) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو آگاہ کیا ہے کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پرائیویٹائزیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ “ریکویسٹ فار اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشن” (RSOQ) کے تحت فیسکو کی خریداری کے لیے قائم کنسورشیم میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔

اس کنسورشیم میں نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ، پاک جن لمیٹڈ، لال پیر لمیٹڈ، نشاط پاور لمیٹڈ، نشاط ملز لمیٹڈ، کوہ نور انرجی لمیٹڈ اور پاک الیکٹرون لمیٹڈ شامل ہیں، جبکہ پاک جن لمیٹڈ کو کنسورشیم کا لیڈ ممبر مقرر کیا گیا ہے، جو نجکاری کے تمام مراحل میں کنسورشیم کی نمائندگی کرے گی۔

نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ نے واضح کیا ہے کہ اس مرحلے پر کنسورشیم نے کوئی حتمی یا لازمی مالی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ فیسکو کی خریداری میں پیش رفت پرائیویٹائزیشن کمیشن کی پری کوالیفیکیشن، متعلقہ ریگولیٹری تقاضوں اور دیگر کارپوریٹ منظوریوں سے مشروط ہوگی۔

فیسکو حکومت کے پہلے مرحلے میں نجکاری کے لیے منتخب تین بجلی تقسیم کار اداروں میں شامل ہے۔ اس مرحلے میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) بھی شامل ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نجکاری سے بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری، لائن لاسز میں کمی اور نجی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں