چین 2030 تک 4 کروڑ سے زائد ای وی چارجنگ سہولیات قائم کرے گا

چین 2030 تک 4 کروڑ سے زائد ای وی چارجنگ سہولیات قائم کرے گا
بیجنگ: چین نے 2030 تک ملک بھر میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے لیے جدید اور جامع چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔
چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (NDRC) اور نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن (NEA) کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیے گئے نئے قومی منصوبے کے مطابق ملک بھر میں 2030 تک 4 کروڑ سے زائد چارجنگ سہولیات قائم کی جائیں گی، جو 11 کروڑ سے زیادہ الیکٹرک گاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھیں گی۔
منصوبے کے تحت تقریباً 3 لاکھ ہائی پاور چارجنگ سہولیات بھی قائم کی جائیں گی تاکہ تیز رفتار چارجنگ کو فروغ دیا جا سکے اور الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
اس منصوبے کا مقصد صاف توانائی پر مبنی ٹرانسپورٹ نظام کو فروغ دینا، کاربن کے اخراج میں کمی لانا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کے لیے مضبوط بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنا ہے۔