مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہے: زاہد رفیق

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہے: زاہد رفیق

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہے: زاہد رفیق

اسلام آباد: جنرل سیکرٹری اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے کہ مکہ جوائنٹ ڈیفینس معاہدہ خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی اتحاد اجتماعی سلامتی کے عزم کا مظہر ہے اور یہ معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اپنے بیان میں چوہدری زاہد رفیق نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون نہ صرف تینوں ممالک کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے پورے خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ تینوں برادر اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کی سلامتی کے تحفظ کا عزم قابلِ تحسین ہے۔ ان کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ پر کسی بھی مشترکہ حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کرنے کا فیصلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، جس سے تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی اعتماد اور اجتماعی سلامتی کو نئی قوت ملے گی۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں