نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلی فونک گفتگو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جس طرح حال ہی میں اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو کا سلسلہ جاری رہا ہے، اسی تسلسل میں یہ رابطہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
دو طرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق، دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور، کثیرالجہتی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر مسلسل قریبی رابطے، تعاون اور باہمی اشتراک عمل کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات نئے عروج پر ہیں۔