مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پنجاب میں 15 دسمبر سے 15 جنوری تک مرحلہ وار بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پنجاب میں 15 دسمبر سے 15 جنوری تک مرحلہ وار بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پنجاب میں 15 دسمبر سے 15 جنوری تک مرحلہ وار بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے درمیان مرحلہ وار انتخابات کرانے کی تجویز سے اصولی اتفاق کرلیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومت کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ مرحلہ وار انتخابات سے سیکیورٹی اور انتظامی امور بہتر انداز میں انجام دینے میں مدد ملے گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ بچوں کے امتحانات، دھند اور انتخابات کے لیے ضروری وسائل کی فراہمی کے پیش نظر دسمبر سے جنوری تک کا عرصہ موزوں ہے۔

پنجاب حکومت جلد مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کا تفصیلی منصوبہ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی، جبکہ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت سے انتخابی مراحل کا مکمل پلان بھی طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندی کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور انتخابی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے قبل صوبائی حکومت سے مشاورت آئینی اور قانونی تقاضا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے اور الیکشن کمیشن اس حوالے سے اپنا آئینی کردار ادا کرے گا۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں