مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

ڈیفنس فورسز بل میں ایسی کوئی بات نہیں جس سے کسی چیز کو خطرہ ہو، خواجہ اصف

ڈیفنس فورسز بل میں ایسی کوئی بات نہیں جس سے کسی چیز کو خطرہ ہو، خواجہ اصف

ڈیفنس فورسز بل میں ایسی کوئی بات نہیں جس سے کسی چیز کو خطرہ ہو، خواجہ اصف

اسلام آباد، 20 اگست: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈیفنس فورسز ایکٹ ترمیمی بل میں ایسی کوئی شق نہیں جس سے کسی چیز کو خطرہ لاحق ہو، یہ قانون حالیہ آئینی ترمیم کے تحت کی گئی تبدیلیوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آج ایوان میں مکمل بل پڑھ کر سنایا گیا اور اس کی منظوری میں کوئی عجلت نہیں برتی گئی۔ ان کے مطابق بل میں ایسی کوئی بات نہیں جس پر بحث کی ضرورت ہو۔

وزیر دفاع نے کہا کہ حالیہ آئینی ترمیم کے بعد متعلقہ قانون کو نئے آئینی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے ترمیمی بل پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام احتجاج کرنا ہے اور وہ جس معاملے پر چاہے احتجاج کرسکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ وہ ان کے لیے انتہائی قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترمیمی بل کا مسودہ تمام متعلقہ افراد کے پاس پہلے سے موجود تھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں ڈیفنس فورسز ایکٹ ترمیمی بل 2026 پیش کیا، جبکہ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی بل کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں