مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پی ٹی آئی بانی کو طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا, عطاء تارڑ کا ٹویٹ

پی ٹی آئی بانی کو طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا, عطاء تارڑ کا ٹویٹ

پی ٹی آئی بانی کو طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا, عطاء تارڑ کا ٹویٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی بانی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت طبی معائنے کے لیے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ماہر امراض چشم، ماہر امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔ عطاء اللہ تارڑ کے مطابق طبی معائنہ پمز ہسپتال میں کیا گیا، جبکہ الشفا ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی بانی کو طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ الشفا ہسپتال کے راستے اور باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پیدا کی گئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انہیں پمز ہسپتال لے جایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی بانی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان طبی معائنے اور علاج کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں۔ طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد انہیں 21 اگست کی صبح تقریباً 5 بجے اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی کو اس سے قبل بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی جب انہیں طبی ضرورت پیش آئے گی تو انہیں تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

— Start of Image OCR: 1000963467.jpg — Here is the exact transcription of the Urdu text from the image:

Attaullah Tarar @TararAttaullah

سپر یم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں، قیدی کو 20 اور 21 اگست 2026 کی درمیانی شب مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت ہسپتال لے جایا گیا۔ ماہر امراض چشم، ماہر امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔ ان کی ہمشیرہ محترمہ عظمیٰ خان، طبی معائنے / علاج کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں۔ یہ تمام عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں 21 اگست 2026 کی صبح تقریباً 0500 بجے اڈیالہ جیل واپس منتقل کیا گیا تھا۔ — End of Image OCR: 1000963467.jpg —

— Start of Image OCR: 1000963469.jpg — The text in the image is as follows:

Attaullah Tarar @TararAttaullah

Show translation

کچھ مزید تفصیلات:

طبی معائنہ پمز ہسپتال میں کرایا گیا جس میں الشفا ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے جو سیکیورٹی کی صورتحال الشفا ہسپتال کے راستے میں اور باہر پیدا کی گئی اس کے پیش نظر ان کو پمز ہسپتال لے جایا گیا اور طبی معائنے کے مطابق وہ صحت مند پائے گئے۔

ان کو پہلے بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتیں رہیں اور یہ بیان — End of Image OCR: 1000963469.jpg —

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں