ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات

ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات
راولپنڈی، 21 اگست: آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نصرالدین بن اسماعیل نے پاکستان میں ملائیشیا کے سفیر اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا اور مشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون اور روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون اور تزویراتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔