مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں (تصویر 1)

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ایران کے ایک روزہ دورے کے دوران ایرانی صدر اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ دورہ جاری امریکہ ایران تنازع میں تعطل ختم کرنے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا حصہ تھا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں (تصویر 2)

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں سپریم لیڈر کے نمائندہ محسن رضائی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں (تصویر 3)

ملاقاتوں میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے جلد خاتمے کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے علاقائی امن اور تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کی راہ تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں (تصویر 4)

ایرانی قیادت نے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور تنازع کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

ایران پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے کیا۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں