مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

مریم نواز کی سنکیانگ کی قیادت سے ملاقاتیں، زراعت، صنعت اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

مریم نواز کی سنکیانگ کی قیادت سے ملاقاتیں، زراعت، صنعت اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق (تصویر 1)

مریم نواز کی سنکیانگ کی قیادت سے ملاقاتیں، زراعت، صنعت اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کے صوبے سنکیانگ کے دورے کے دوران صوبائی قیادت اور اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پنجاب اور سنکیانگ کے درمیان زراعت، آبپاشی، لائیو اسٹاک، صنعت، معدنیات، ٹیکنالوجی، صحت، معیشت اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز کی سنکیانگ کی قیادت سے ملاقاتیں، زراعت، صنعت اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق (تصویر 2)

4 روزہ سرکاری دورہ چین کے سلسلے میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ارومچی بین الاقوامی ایئرپورٹ پہنچیں جہاں چینی اعلیٰ حکام اور سفارتی شخصیات نے پنجاب کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سنکیانگ کے پارٹی سیکریٹری چین شیاو جیانگ سے ملاقات کی، جس میں دونوں جانب سے زراعت، آبپاشی اور لائیو اسٹاک سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز کی سنکیانگ کی قیادت سے ملاقاتیں، زراعت، صنعت اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق (تصویر 3)

ملاقات میں زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، جدید فضائی زرعی آلات، پانی کی سطح ہموار کرنے کی جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل کراپ مانیٹرنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا زرعی صوبہ ہے اور صوبائی حکومت زرعی پیداوار میں اضافے، پانی کے مؤثر استعمال اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتی ہے۔

مریم نواز کی سنکیانگ کی قیادت سے ملاقاتیں، زراعت، صنعت اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق (تصویر 4)

ایک اور ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سنکیانگ کے پارٹی سیکریٹری و سیاسی کمشنر ہی ژونگ یو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب اور سنکیانگ کے درمیان زراعت، صنعت، ٹیکنالوجی، معیشت، صحت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے پانی کے مؤثر استعمال، جدید زرعی ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور طلبہ کے لیے تکنیکی معاونت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مریم نواز کی سنکیانگ کی قیادت سے ملاقاتیں، زراعت، صنعت اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق (تصویر 5)

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب چین کے ساتھ اپنی شراکت داری کو زراعت تک محدود نہیں رکھنا چاہتا بلکہ صنعت، معدنیات، نئی ٹیکنالوجی، توانائی اور دیگر اہم شعبوں میں بھی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

ملاقاتوں کے دوران زرعی میکانائزیشن، جدید آبپاشی نظام، لائیو اسٹاک، معدنی وسائل اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجی اور تجربات سے استفادہ کرکے پنجاب میں زرعی پیداوار اور کسانوں کی استعداد میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے پہلے روز سنکیانگ کی قیادت، چینی حکام اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں کے ساتھ متعدد اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں باہمی تعاون کے نئے مواقع اور مشترکہ منصوبوں پر مزید پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں