مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پارلیمانی سفارت کاری عالمی امن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مؤثر ذریعہ ہے، سید یوسف رضا گیلانی

پارلیمانی سفارت کاری عالمی امن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مؤثر ذریعہ ہے، سید یوسف رضا گیلانی (تصویر 1)

پارلیمانی سفارت کاری عالمی امن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مؤثر ذریعہ ہے، سید یوسف رضا گیلانی

نوم پنہ: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کا تمام ریاستوں پر یکساں اطلاق ہونا چاہیے جبکہ تنازعات کے حل کے لیے مکالمہ، سفارت کاری اور پل کا کردار ادا کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے عالمی امن، انصاف اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے مضبوط پارلیمانی سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

پارلیمانی سفارت کاری عالمی امن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مؤثر ذریعہ ہے، سید یوسف رضا گیلانی (تصویر 2)

کمبوڈیا میں منعقدہ دوسری بین الپارلیمانی کانفرنس (ISC) کی جنرل ڈبیٹ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانیں معاہدوں کی توثیق، احتساب اور منصفانہ عالمی اصولوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین اور فیصلہ سازی کے عمل میں گلوبل ساؤتھ کو زیادہ مؤثر نمائندگی دی جانی چاہیے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور تنازعات کی قیمت سے بخوبی آگاہ ہے، اسی لیے پاکستان امن کا انتخاب کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے سہولت کاری میں بھی کردار ادا کیا، جو تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر پاکستان کے یقین کا عکاس ہے۔

پارلیمانی سفارت کاری عالمی امن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مؤثر ذریعہ ہے، سید یوسف رضا گیلانی (تصویر 3)

چیئرمین سینیٹ نے دوسری ISC کی کامیاب میزبانی پر کمبوڈیا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے قدرتی آفت سے متاثرہ نیپال کے عوام اور پارلیمان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے آئندہ ISC کی میزبانی کے لیے انڈونیشیا کا خیرمقدم کرتے ہوئے تجویز دی کہ ISC کو ایک مستقل ادارہ بنایا جائے تاکہ عالمی مسائل پر پارلیمانی سطح پر مؤثر اور مسلسل تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے تجویز پیش کی کہ ISC کے تحت فوری ردعمل، فیکٹ فائنڈنگ مشنز اور مسلسل پارلیمانی روابط کا مؤثر نظام قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط پارلیمانی سفارت کاری عالمی چیلنجز سے نمٹنے، تنازعات کے پرامن حل اور اقوام کے درمیان مشترکہ خوشحالی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں