مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پہلی ویمنز کرکٹ چیمپئنز ٹرافی انڈیا میں ہوگی، سری لنکا سے میزبانی واپس، پاکستان ٹرافی سے آؤٹ ہے

پہلی ویمنز کرکٹ چیمپئنز ٹرافی انڈیا میں ہوگی، سری لنکا سے میزبانی واپس، پاکستان ٹرافی سے آؤٹ ہے

پہلی ویمنز کرکٹ چیمپئنز ٹرافی انڈیا میں ہوگی، سری لنکا سے میزبانی واپس، پاکستان ٹرافی سے آؤٹ ہے

دبئی، 2 ستمبر: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پہلی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کی میزبانی سری لنکا سے واپس لے کر بھارت کو دے دی ہے، جبکہ پاکستان ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بنا سکا۔ ٹورنامنٹ آئندہ سال 14 سے 28 فروری تک ممبئی اور وڈودرا میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام میچز ممبئی کے کرکٹ کلب آف انڈیا (برا بورن اسٹیڈیم) اور وڈودرا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے، جبکہ فائنل 28 فروری کو کھیلا جائے گا۔

چھ ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ میں میزبان بھارت کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹیموں کا انتخاب 6 جولائی کی آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کے باعث پاکستان ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا۔

ٹورنامنٹ راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، جس میں ہر ٹیم دیگر ٹیموں کے خلاف میچ کھیلے گی، جبکہ لیگ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیمیں 28 فروری کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

آئی سی سی نے بتایا کہ ایونٹ کی میزبانی پہلے سری لنکا کے پاس تھی، تاہم سری لنکا کرکٹ کی جانب سے جولائی میں ہونے والی آئی سی سی سالانہ کانفرنس میں طے کردہ ضروری اصلاحات پر کام جاری رہنے کے باعث ٹورنامنٹ کو بھارت منتقل کیا گیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ کے معاملات میں حکومتی مداخلت اور بورڈ کی گورننس سے متعلق مسائل بھی اس فیصلے کے پس منظر میں رہے ہیں۔

آئی سی سی نے متبادل میزبان کے انتخاب کے لیے بنگلہ دیش، بھارت اور جنوبی افریقہ کی میزبانی کی صلاحیت کا جائزہ لیا، جس کے بعد بھارت کو متبادل میزبان مقرر کیا گیا۔ آئی سی سی بورڈ نے 2 ستمبر کو بھارت کی میزبانی کی منظوری دی۔

آئی سی سی کے مطابق ٹکٹوں اور مکمل میچ شیڈول سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں