مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 15 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک: آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 15 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک: آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 15 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک: آئی ایس پی آر

راولپنڈی، 3 ستمبر: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ذریعے شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے بالمقابل خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا گیا، جو پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور تحمل کے ساتھ دراندازوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ 36 گھنٹے تک جاری رہنے والی درست اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 15 خوارج ہلاک ہوئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے ملک میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے عزائم کو مزید بے نقاب کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر پیش آنے والا یہ واقعہ ایک بار پھر پاکستان کے اس مؤقف کی تائید کرتا ہے کہ افغان طالبان حکومت دہشت گرد تنظیموں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق افغان طالبان حکومت مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بھی مسلسل ناکام رہی ہے۔

علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے عزم پر ثابت قدم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان سے منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں