مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

جناح ہاؤس حملہ کیس: حماد اظہر 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جناح ہاؤس حملہ کیس: حماد اظہر 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جناح ہاؤس حملہ کیس: حماد اظہر 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

پیر کو پولیس نے عدالت سے حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے کی مزید تفتیش، موبائل فون کی برآمدگی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے فرانزک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سمیت دیگر تفتیشی امور کے لیے ملزم کی تحویل ضروری ہے۔

حماد اظہر کو 6 ستمبر 2026 کو ملتان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق انہیں ملتان میں ایک قریبی دوست کے گھر سے حراست میں لیا گیا، جس کے بعد لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

حماد اظہر 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد طویل عرصے تک روپوش رہے۔ اس دوران وہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں 9 مئی سے متعلق درج متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق حماد اظہر کو بعض مقدمات میں اشتہاری بھی قرار دیا جا چکا تھا، جبکہ ایک کیس میں ان کے خلاف مستقل وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

9 مئی 2023 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے، جن کے دوران لاہور میں جناح ہاؤس سمیت متعدد سرکاری اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا۔ حماد اظہر کے خلاف بھی ان واقعات سے متعلق متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔

طویل روپوشی کے دوران حماد اظہر نے مختلف مواقع پر عدالتوں سے حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کیا، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے خلاف درج مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیا جاتا رہا ہے۔

گرفتاری کے بعد حماد اظہر کی والدہ نے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حماد اظہر کو ملتان سے حراست میں لیے جانے کے باوجود فوری طور پر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اور عدالت سے ان کی بازیابی اور گرفتاری کی قانونی بنیاد واضح کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں