مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں شہری اور توانائی تنصیبات کو حوثیوں کی جانب سے نشانہ بنانے کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ وہ سعودی عرب میں شہری اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے بزدلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برادر سعودی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل اور مضبوط حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں