مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

تاجر برادری کی مؤثر نمائندگی کیلئے فیصلہ سازی کے اداروں میں تاجروں کو آگے آنا ہوگا: طارق صادق

تاجر برادری کی مؤثر نمائندگی کیلئے فیصلہ سازی کے اداروں میں تاجروں کو آگے آنا ہوگا: طارق صادق (تصویر 1)

تاجر برادری کی مؤثر نمائندگی کیلئے فیصلہ سازی کے اداروں میں تاجروں کو آگے آنا ہوگا: طارق صادق

*اسلام آباد:* چیئرمین فاؤنڈر گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) طارق صادق نے کہا ہے کہ تاجر برادری اور حکومتی ادارے مل کر کام کریں تو ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکتا ہے، جبکہ فیصلہ سازی کے اہم اداروں میں تاجروں کی مؤثر نمائندگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ کی مضبوطی اس کے اتحاد، تنظیم اور تاجر برادری کے اعتماد میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترنول میں آئی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں فاؤنڈر گروپ کے قائدین اور امیدواروں کے اعزاز میں واجد ایوب، جاوید اللہ وزیر اور ترنول کی تاجر برادری کی جانب سے دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں کونسل ممبران عبدالروف عالم، خالد جاوید، ظفر بختاوری، خالد اقبال ملک، عامر وحید، چوہدری مسعود، چوہدری وحید الدین، اعجاز عباسی سمیت بڑی تعداد میں تاجر شریک ہوئے۔

طارق صادق نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ نے ہمیشہ تاجر برادری کے حقوق اور کاروباری مفادات کے تحفظ کیلئے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہو کر اپنے نمائندے منتخب کرنے چاہئیں تاکہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے کاروباری برادری کے مسائل مؤثر انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچائے جا سکیں۔

میزبان واجد ایوب نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا فاؤنڈر گروپ کے ساتھ ہے اور ہم اس کی کامیابی کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے فاؤنڈر گروپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی اس کے ساتھ وفاداری نبھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فاؤنڈر گروپ کے قائدین گزشتہ 40 سال سے اسلام آباد کی تاجر برادری اور شہر کی خدمت کر رہے ہیں۔

واجد ایوب نے دعویٰ کیا کہ تقریب میں 280 ووٹرز کی موجودگی فاؤنڈر گروپ کی مقبولیت اور کامیابی کی واضح دلیل ہے، جبکہ تقریب میں تقریباً 50 فیصد ووٹرز کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ تاجر برادری فاؤنڈر گروپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

تاجر برادری کی مؤثر نمائندگی کیلئے فیصلہ سازی کے اداروں میں تاجروں کو آگے آنا ہوگا: طارق صادق (تصویر 2)

سابق صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں کی بات ہو رہی ہے، اس لیے اسلام آباد بزنس مین اینڈ سٹیزن پارٹی کی بنیاد رکھنے پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے کاروباری افراد کو آئندہ اسمبلی کے انتخابات میں اپنے اپنے حلقوں سے حصہ لینا چاہیے تاکہ شہر کی حقیقی نمائندگی سامنے آ سکے۔

احسن بختاوری نے کہا کہ تاجر اپنے علاقوں کے مسائل سب سے بہتر جانتے ہیں اور اگر انہیں اسمبلی میں مؤثر نمائندگی حاصل ہو تو وہ ان مسائل کو زیادہ بہتر انداز میں حل کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زکریا ضیاء اور عمر حسین سابق صدور سے بھی بہتر انداز میں چیمبر کی خدمت کریں گے جبکہ سینئر نائب صدر کے امیدوار افتخار چٹھہ بھی بہترین انتخاب ہیں۔

انہوں نے ترنول کے تاجروں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے کے تعاون سے پارکنگ کے مسئلے کا حل نکالا جائے جبکہ جی ٹی روڈ ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے بھی مؤثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی اپنی اسمبلی ہوگی تو شہر کے مسائل کے حل کیلئے زیادہ مؤثر انداز میں کام کیا جا سکے گا۔

احسن بختاوری نے بتایا کہ فاؤنڈر گروپ کی جانب سے چیمبر انتخابات کیلئے باقاعدہ الیکشن منشور بھی پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے تاجر برادری کو دعوت دی کہ وہ مل کر اسلام آباد کی باگ ڈور سنبھالیں اور شہر کو دنیا کا خوبصورت ترین اور بزنس فرینڈلی شہر بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔

عامر وحید نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور موجودہ انتخابی مہم میں تاجر برادری کی بھرپور شرکت گروپ پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ اعجاز عباسی نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے اتحاد اور مضبوط نمائندگی ناگزیر ہے۔

صدارتی امیدوار زکریا ضیاء نے تقریب کے میزبانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری نے جس محبت، اعتماد اور خلوص کا اظہار کیا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب کے بعد بھی سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور اسلام آباد کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

صدارتی امیدوار عمر حسین نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ کی کامیابی کا مقصد صرف عہدہ حاصل کرنا نہیں بلکہ چیمبر کو مضبوط بنانا، تاجروں کی آواز مؤثر انداز میں ایوان اقتدار تک پہنچانا اور کاروباری برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام گروپس اور تاجر تنظیموں کو ساتھ لے کر اسلام آباد کی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کام کیا جائے گا۔

صدر مرکزی تاجران تنظیم پاکستان کاشف چوہدری نے کہا کہ تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر فاؤنڈر گروپ کو کامیاب بنائیں گے اور چیمبر کو تاجروں کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے مؤثر پلیٹ فارم بنایا جائے گا۔ تقریب کی نظامت بابر چوہدری نے کی اور شرکاء کا خیرمقدم کیا۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں