مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پٹرول مہنگا ہونے پر ایرانی صدر کا سرکاری اداروں کو ہفتے میں ایک دن ’کار فری ڈے‘ منانے کا حکم، سائیکل چلاتے تصاویر بھی وائرل

پٹرول مہنگا ہونے پر ایرانی صدر کا سرکاری اداروں کو ہفتے میں ایک دن ’کار فری ڈے‘ منانے کا حکم، سائیکل چلاتے تصاویر بھی وائرل (تصویر 1)

پٹرول مہنگا ہونے پر ایرانی صدر کا سرکاری اداروں کو ہفتے میں ایک دن ’کار فری ڈے‘ منانے کا حکم، سائیکل چلاتے تصاویر بھی وائرل

*تہران، 9 ستمبر:* ایران میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور ایندھن کی کھپت پر دباؤ کے بعد صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری اداروں کو ہفتے میں ایک دن *’کار فری ڈے‘* منانے کی ہدایت کردی ہے، جس کا مقصد پٹرول کی کھپت کم کرنا، غیر ضروری سفری سرگرمیوں میں کمی لانا اور توانائی کے استعمال کو بہتر بنانا ہے۔

پٹرول مہنگا ہونے پر ایرانی صدر کا سرکاری اداروں کو ہفتے میں ایک دن ’کار فری ڈے‘ منانے کا حکم، سائیکل چلاتے تصاویر بھی وائرل (تصویر 2)

ایرانی صدر نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ ہفتے میں ایک دن گاڑیوں کے بغیر رہنے کی مہم کا آغاز حکومت، وزارتوں، سرکاری دفاتر، اداروں اور سرکاری ملکیت والی کمپنیوں سے ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کو پہلے سرکاری شعبے میں نافذ کیا جائے اور اس کے بعد اسے ایک وسیع تر سماجی مہم میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

پزشکیان نے پٹرول کے استعمال میں کمی اور توانائی کے بہتر انتظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کو غیر ضروری گاڑیوں کے استعمال اور سفر میں کمی لانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق ’کار فری ڈے‘ کا مقصد صرف پٹرول کی بچت ہی نہیں بلکہ فضائی آلودگی میں کمی اور ماحول کے تحفظ میں بھی کردار ادا کرنا ہے۔

پٹرول مہنگا ہونے پر ایرانی صدر کا سرکاری اداروں کو ہفتے میں ایک دن ’کار فری ڈے‘ منانے کا حکم، سائیکل چلاتے تصاویر بھی وائرل (تصویر 3)

ایرانی صدر نے پٹرول سے متعلق نئی پالیسیوں کے تناظر میں حکومت کو یہ بھی ہدایت کی کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے کم آمدنی والے طبقات پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔ انہوں نے پٹرول پالیسی پر عملدرآمد کے دوران عوام کے تحفظات سننے، شفاف معلومات فراہم کرنے اور مختلف طبقات کے مفادات کو مدنظر رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ایران میں حالیہ دنوں میں پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے نئی پالیسی نافذ کی گئی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق زیادہ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے غیر سبسڈائزڈ پٹرول کی قیمت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ محدود مقدار میں پٹرول اب بھی رعایتی نرخ پر دستیاب ہے۔ اس تبدیلی کے بعد حکومت ایندھن کی کھپت کو محدود کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر زور دے رہی ہے۔

پٹرول مہنگا ہونے پر ایرانی صدر کا سرکاری اداروں کو ہفتے میں ایک دن ’کار فری ڈے‘ منانے کا حکم، سائیکل چلاتے تصاویر بھی وائرل (تصویر 4)

ایرانی ذرائع کے مطابق ملک میں پٹرول کی طلب مسلسل پیداوار سے زیادہ رہی ہے، جس کے باعث ایندھن کی درآمد اور کھپت کو قابو میں رکھنے کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔ بعض رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں روزانہ پٹرول کی کھپت تقریباً 135 ملین لیٹر تک پہنچ چکی ہے جبکہ ملکی پیداوار تقریباً 120 ملین لیٹر یومیہ ہے، جس سے تقریباً 15 ملین لیٹر روزانہ کا فرق پیدا ہوتا ہے۔

صدر پزشکیان نے اس سے قبل بھی سرکاری اداروں میں ’ایک دن فی ہفتہ بغیر گاڑی‘ کے تصور پر زور دیا تھا اور اسے پٹرول کی بچت، فضائی آلودگی میں کمی اور ماحول کے تحفظ سے جوڑا تھا۔ ایرانی حکومت نے اس کے ساتھ ساتھ دور سے کام کرنے، غیر ضروری بین الصوبائی اور بین شہری سفر کم کرنے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو فروغ دینے پر بھی زور دیا ہے۔

پٹرول مہنگا ہونے پر ایرانی صدر کا سرکاری اداروں کو ہفتے میں ایک دن ’کار فری ڈے‘ منانے کا حکم، سائیکل چلاتے تصاویر بھی وائرل (تصویر 5)

دریں اثنا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی *سائیکل چلاتے ہوئے تصویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے* جسے حکومت کی جانب سے ایندھن کی بچت اور متبادل سفری ذرائع کے پیغام سے جوڑا جا رہا ہے۔ تصویر کے ذریعے یہ تاثر بھی اجاگر کیا گیا کہ صدر خود بھی کم ایندھن استعمال کرنے والے ذرائع آمدورفت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ ’کار فری ڈے‘ جیسے اقدامات کو سرکاری اداروں سے شروع کرنے کا مقصد عوام سے تعاون کی اپیل کرنے سے قبل حکومتی مشینری کو خود مثال بنانا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اگر اس مہم کو مستقل بنیادوں پر نافذ کیا جائے تو اس سے پٹرول کی طلب، ٹریفک اور فضائی آلودگی میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں