مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

گلگت بلتستان کے آئینی و قانونی معاملات پر مشاورت جاری، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر آئندہ اجلاس میں مدعو

گلگت بلتستان کے آئینی و قانونی معاملات پر مشاورت جاری، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر آئندہ اجلاس میں مدعو

گلگت بلتستان کے آئینی و قانونی معاملات پر مشاورت جاری، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر آئندہ اجلاس میں مدعو

اسلام آباد، 11 ستمبر: وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیرصدارت گلگت بلتستان کے آئینی، قانونی، مالی اور انتظامی امور سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں مستقبل کے انتظامی و آئینی نظام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزارت قانون و انصاف میں منعقدہ جی بی ایشوز ورکنگ گروپ کے اجلاس میں گلگت بلتستان، وزارت دفاع، وزارت خارجہ، وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان کونسل کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کے آئینی و قانونی معاملات سے متعلق مختلف آپشنز اور سابقہ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مالیاتی وسائل کے لیے مختلف تجاویز اور ماڈلز پر بھی غور کیا گیا۔ موجودہ گورننس فریم ورک میں عملی اصلاحات کے امکانات بھی زیر بحث آئے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی معاملات پر جامع غور اور مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا، جبکہ مالی، انتظامی اور آئینی امور کو مربوط انداز میں دیکھا جائے گا۔

انہوں نے ورکنگ گروپ کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اور قابلِ عمل تجاویز مرتب کی جائیں اور عبوری رپورٹ جامع غور و خوض کے بعد سفارشات سمیت بڑی کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لیے متفقہ آئینی و قانونی حل کی تشکیل میں مزید وقت درکار ہوگا۔ مستقبل کے انتظامی و آئینی انتظام پر وسیع مشاورت کی جائے گی اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی معاملات پر قومی اتفاقِ رائے ناگزیر ہے اور تمام متعلقہ فریقین کا مؤقف سامنے رکھنا ضروری ہے۔ آئندہ اجلاس میں وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ ان کا مؤقف بھی مشاورت کا حصہ بنایا جاسکے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق اور احساسِ مساوات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں