مبشر حسن کو ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیونیکیشن مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ وفاقی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر مبشر حسن کو ڈائریکٹر جنرل، ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ، اسلام آباد مقرر کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مبشر حسن اس سے قبل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان کی نئی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور وہ آئندہ احکامات تک اپنے عہدے پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔