شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر مشاورت

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نئے انتظامی یونٹس اور ممکنہ نئے صوبوں سے متعلق حالیہ بیان پر سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے۔ اس تناظر میں حکمران جماعت کی اعلیٰ قیادت کی یہ ملاقات غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی ہے اور اسے آئندہ سیاسی حکمت عملی، قومی معاملات اور انتظامی اصلاحات سے متعلق مشاورت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔