مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن کی فائونڈرز گروپ ویژن الائنس کی حمایت

پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن کی فائونڈرز گروپ ویژن الائنس کی حمایت (تصویر 1)

لاہور (نمائندہ خصوصی)۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں فائونڈرز گروپ ویژن الائنس کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پی سی ایم ای اے (PCMEA) کے وائس چیئرمین ریاض احمد، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے سابق چیئر پرسن پرویز حنیف، سینئر ممبران میجر (ر) اختر نذیر، عثمان اشرف، سعید خان، شاہد حسن شیخ اور شیخ عامر جبکہ فائونڈرز گروپ کے پیٹرن انچیف میاں مصباح الرحمن، چیئرمین شیخ ابراہیم، ناصر حمید، شیخ آصف، خادم حسین، حاجی اکرم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انتخابی حکمت عملی اور مشاورت

پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن کی فائونڈرز گروپ ویژن الائنس کی حمایت (تصویر 2)

اس موقع پر چیئرمین پی سی ایم ای اے میاں عتیق الرحمن نے فائونڈرز گروپ ویژن الائنس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی فائونڈرز گروپ کے ساتھ کھڑے تھے اور آئندہ بھی شانہ بشانہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فائونڈرز گروپ کے امیدواروں کی بھرپور سپورٹ کی جائے گی اور انتخابی مہم کو تیز کیا جائے گا۔ میاں عتیق الرحمن نے مزید کہا کہ فائونڈرز گروپ کی قیادت نے ہمیشہ صنعتکاروں اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موثر آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی شعبے پر سپر ٹیکس ختم، نئی صنعتی پالیسی کا اعلان جیسے اقدامات کے تسلسل کے لیے ایک مستحکم قیادت ناگزیر ہے۔

صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے عزم

چیئرمین پی سی ایم ای اے نے اس بات پر زور دیا کہ لاہور چیمبر کی مضبوط قیادت ہی صنعت و تجارت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے، صنعتی پیداوار کے فروغ، کاروباری لاگت میں کمی اور صنعتکاروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے چیمبر اور متعلقہ ایسوسی ایشنز کے درمیان مضبوط رابطہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فائونڈرز گروپ کامیابی کے بعد بھی کاروباری برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ایوان میں اجاگر کرے گا۔ ملاقات کے دوران لاہور چیمبر کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور انتخابی مہم سمیت آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صنعت و تجارت کے وسیع تر مفاد میں کاروباری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جائے گا۔ فائونڈرز گروپ کی قیادت نے حمایت کا اعلان کرنے پر چیئرمین میاں عتیق الرحمن اور دیگر ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ میاں عتیق الرحمن کی جانب سے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں