مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

publish in business

تصویر

*گوادر پورٹ علاقائی تجارت اور لاجسٹکس کا اہم مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، نور الحق بلوچ*

*اسلام آباد:* پاکستان لاجسٹکس اینڈ شپنگ سمٹ 2026 کے موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر پورٹ پاکستان کو علاقائی تجارت، لاجسٹکس اور میری ٹائم معیشت کا اہم مرکز بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ گوادر میں دستیاب کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کریں۔

سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گوادر پورٹ نے گوادر بندرگاہ کی موجودہ آپریشنل استعداد، ٹرانس شپمنٹ اور بنکرنگ آپریشنز، سرمایہ کاری کے مواقع، علاقائی روابط اور بندرگاہ کی اسٹریٹجک اہمیت پر جامع پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے شرکاء کو گوادر پورٹ پر جاری ترقیاتی منصوبوں، آپریشنل پیش رفت اور مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

نور الحق بلوچ نے کہا کہ گوادر پورٹ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے تجارتی اور لاجسٹک سرگرمیوں کا اہم مرکز بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ پر جدید سہولتوں کی فراہمی، آپریشنل استعداد میں اضافے اور سرمایہ کار دوست ماحول کے قیام کے لیے اقدامات جاری ہیں، جن سے ملکی معیشت اور علاقائی تجارت کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔

سمٹ کے دوران گوادر پورٹ میں سرمایہ کاری، تجارتی روابط، ٹرانس شپمنٹ، بنکرنگ آپریشنز اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے گوادر پورٹ کی بڑھتی ہوئی اہمیت، اس کی تجارتی صلاحیت اور دستیاب کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان لاجسٹکس اینڈ شپنگ سمٹ 2026 نے پالیسی سازوں، سرمایہ کاروں، صنعتکاروں، بندرگاہی اداروں، بین الاقوامی شراکت داروں اور کاروباری برادری کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا، جہاں علاقائی روابط، تجارت اور مستقبل میں باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے گوادر پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ اور بنکرنگ آپریشنز کے فروغ میں چیئرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ کی قیادت اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بندرگاہ کی آپریشنل سرگرمیوں میں ہونے والی نمایاں پیش رفت پاکستان کے میری ٹائم شعبے اور قومی معیشت کے لیے انتہائی حوصلہ افزا ہے۔

تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے چیئرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

بعد ازاں چیئرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ نے پاکستان لاجسٹکس اینڈ شپنگ سمٹ 2026 کے موقع پر قومی اور بین الاقوامی لاجسٹکس، شپنگ، فریٹ فارورڈنگ اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ مختلف کمپنیوں کے سربراہان اور سینئر نمائندوں میں سمٹ کی جانب سے یادگاری سووینئرز بھی تقسیم کیے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں