مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 میں کامیاب ہونے والے 21 امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 اگست 2026 کو آزاد کشمیر کے 9 انتخابی حلقوں اور 4 اگست 2026 کو پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کے 12 حلقوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کی بنیاد پر کامیاب امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 5 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیلم ویلی کے دو حلقوں، مظفرآباد کے سات حلقوں، جموں کے چھ حلقوں اور کشمیر ویلی کے چھ مہاجر حلقوں کے کامیاب امیدواروں کے نام سرکاری طور پر شائع کر دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں میں شاہ غلام قادر، نورین عارف، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ثاقب مجید راجہ، راجہ محمد فاروق حیدر خان، ناصر حسین ڈار، چوہدری محمد اسماعیل، محمد احسن رضا، مریم جاوید، ذیشان علی، راجہ محمد صدیق، محمد امیر شاہ، سید شوکت علی شاہ، محمد یاسین لون اور محمد احمد رضا قادری شامل ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں میں عبدالوحید، سید بزل علی نقوی، سردار مختار احمد خان، دیوان علی خان قمر چغتائی، امیر عبدالغفار لون اور عبدالمجید خان شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن کی نقول متعلقہ اداروں، چیف سیکرٹری، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ، قانون ساز اسمبلی، حکومت آزاد کشمیر اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی ارسال کر دی ہیں۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں