اسلام آباد، لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنا بلدیاتی نظام کو کمزور کرنے کے مترادف ہوگا، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد، لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنا بلدیاتی نظام کو کمزور کرنے کے مترادف ہوگا، خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد، لاہور سمیت بڑے شہروں میں میٹروپولیٹن یا میونسپل کارپوریشن کے میئر کا عہدہ ختم کرنا لوکل گورنمنٹ سسٹم کو کمزور اور بیوروکریسی کو مضبوط کرنے کے مترادف ہوگا۔
اپنی ایکس پوسٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میئر کا انتخاب ’’ون مین، ون ووٹ‘‘ کی بنیاد پر براہ راست ہونا چاہیے تاکہ شہریوں کو اپنے میئر کے انتخاب کا براہ راست حق حاصل ہو اور میئر کو مضبوط جمہوری مینڈیٹ مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ادوار میں دیگر اداروں یا اتھارٹیز کو بلدیاتی اداروں سے منتقل کیے گئے آئینی اختیارات واپس بلدیاتی اداروں کو دیے جائیں۔
خواجہ سعد رفیق نے مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ اور مالی خودمختاری دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو صوبائی سطح پر اختیارات کے ارتکاز کا سلسلہ ختم کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی فنانس ایوارڈ کے ذریعے وفاق اور صوبوں سے حاصل ہونے والے وسائل ضلعی سطح پر منتقل کیے جائیں تاکہ مقامی حکومتیں اپنے علاقوں کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی اور انتظامی امور انجام دے سکیں۔
سابق وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ اگر ایک ہی شہر میں چھ، چھ اتھارٹیز ایک جیسے کام انجام دیں گی تو نظام کیسے مؤثر انداز میں چل سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹیوں، میونسپل کارپوریشنز اور کینٹونمنٹ بورڈز کے علاوہ ایک ہی نوعیت کے کام انجام دینے والے دیگر اداروں کا وجود آئین کی روح سے متصادم ہے۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ شہری مسائل کے مؤثر حل، انتظامی کارکردگی اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے مضبوط، بااختیار اور مالی طور پر خودمختار بلدیاتی نظام ناگزیر ہے۔
— Start of Image OCR: 1001003648.jpg — Based on the image provided, here is the extracted text:
Khawaja S…
—●— آوازِ دروں اسلام آباد اور لاہور سمیت بڑے شہروں سے میٹروپولیٹن یا میونسپل کارپوریشن کے مئیر کا عہدہ ختم کرنا لوکل گورنمنٹ سسٹم کو کمزور کرنے اور بیوروکریسی کو مضبوط کرنے کے مترادف ہوگا۔
مئیر کا انتخاب ون مین ون ووٹ کی بنیاد پر براہِ راست ہونا چاہئیے — End of Image OCR: 1001003648.jpg —