مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

ایران نے آئی اے ای اے کی قرارداد مسترد کر دی، الزامات کو سیاسی قرار دے دیا

ایران نے آئی اے ای اے کی قرارداد مسترد کر دی، الزامات کو سیاسی قرار دے دیا

ایران نے آئی اے ای اے کی قرارداد مسترد کر دی، الزامات کو سیاسی قرار دے دیا

تہران: ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی قرارداد مسترد کرتے ہوئے اس میں عائد الزامات کو سیاسی نوعیت کا قرار دے دیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی سفیر غلام حسین درزی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ کر ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پُرامن جوہری پروگرام سے متعلق نئے الزامات تکنیکی نہیں بلکہ سیاسی نوعیت کے ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ تہران جوہری پروگرام کے حوالے سے بے بنیاد الزامات اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف دباؤ اور سیاسی محاذ آرائی مسئلے کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے ایران میں یورینیئم کی باقیات سے متعلق معائنے کے معاملے کو پہلے ہی سلامتی کونسل میں بھیج چکی ہے۔

دوسری جانب چین نے بھی ایران کے خلاف امریکی حمایت یافتہ آئی اے ای اے کی قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سیاسی دباؤ اور محاذ آرائی سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

بیجنگ نے فریقین پر زور دیا تھا کہ معاملے کے حل کے لیے مذاکرات کی جانب واپسی اختیار کی جائے اور جوہری تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں