مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

ایم ڈی کیٹ کا امتحان ملتوی، اب 20 ستمبر کو ہو گا، پی ایم ڈی سی

ایم ڈی کیٹ کا امتحان ملتوی، اب 20 ستمبر کو ہو گا، پی ایم ڈی سی (تصویر 1)

ایم ڈی کیٹ کا امتحان ملتوی، اب 20 ستمبر کو ہو گا، پی ایم ڈی سی

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 ملتوی کرتے ہوئے امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ کونسل کے مطابق اب ایم ڈی کیٹ کا امتحان اتوار، 20 ستمبر 2026 کو منعقد ہوگا۔

ایم ڈی کیٹ کا امتحان ملتوی، اب 20 ستمبر کو ہو گا، پی ایم ڈی سی (تصویر 2)

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحان کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے اور امیدواروں، والدین، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

کونسل نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تیاری جاری رکھیں اور امتحان سے متعلق مستند معلومات، ہدایات اور تمام اپ ڈیٹس کے لیے صرف پی ایم ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رجوع کریں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ 2026 سے متعلق تمام اہم معلومات صرف پی ایم ڈی سی کے سرکاری ذرائع سے جاری کی جائیں گی، جبکہ امیدواروں اور والدین کو غیر سرکاری سوشل میڈیا صفحات، افواہوں اور گمراہ کن اطلاعات پر اعتماد نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں