مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

اے آئی سافٹ ویئر شعبے میں انقلاب لا رہی ہے، ڈیجیٹل مہارتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، سیف الرحمن

لاہور، 6 ستمبر: وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمن نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سافٹ ویئر کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی لا رہی ہے، اس لیے جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ڈیجیٹل مہارتوں کو اپ گریڈ کرنا ناگزیر ہے۔ اتوار کو یہاں صنعتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے آئی کے بڑھتے استعمال کے باعث سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، تاہم متعلقہ مہارتوں سے محروم افراد مستقبل کی مسابقت میں پیچھے رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی چھوٹی ٹیموں کو اخراجات کم کرنے، مصنوعات کی تیاری کا عمل تیز کرنے اور منافع بہتر بنانے میں مدد دے رہی ہے، جبکہ بڑی کمپنیاں بھی تنظیم نو کے ذریعے مسابقتی فائدہ حاصل کر رہی ہیں۔ سیف الرحمن نے کہا کہ معیشت کے تمام شعبوں میں ڈیجیٹل نظام کی ضرورت بڑھنے کے باعث سافٹ ویئر کی اہمیت برقرار رہے گی، تاہم ڈیجیٹل اسکلز کی تعلیم اور تربیت کے پورے نظام کو ابھرتی ہوئی جدید ٹیکنالوجیز، خصوصاً اے آئی، کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں